ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ محفوظ

یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ محفوظ

Thu, 02 Sep 2021 12:44:59    S.O. News Service

لکھنؤ،2؍ ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ کے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اے سی جے ایم کورٹ ، پریاگ راج نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ ایس ایچ او ، کینٹ نے بدھ کو عدالت میں ابتدائی انکوائری رپورٹ داخل کی۔ درخواست گزار ایڈوکیٹ اوما شنکر چترویدی کے دلائل سننے کے بعد اے سی جے ایم عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت اب اس کیس کا فیصلہ 4 ستمبر کو کرے گی۔خیال رہے کہ اے سی جے ایم نمرتا سنگھ نے مبینہ جعلی ڈگری کے حوالے سے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کی درخواست پر ابتدائی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ انہوںنے دو نکات پر ابتدائی انکوائری کرنے کے بعد ایس ایچ او کینٹ سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کی ڈگری جعلی ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے دوسرے سال کے ہندی ساہتیہ سمیلن کی ڈگری کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہائی سکول کے جعلی سرٹیفکیٹ پر پٹرول پمپ حاصل کرنے کے معاملے میں بھی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ 19 مارچ 2015 کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس دیپک مشرا نے اس کیس میں فیصلہ دیا تھا۔ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ پر انتخابی حلف نامہ میں جعلی سرٹیفکیٹ ڈالنے کابھی الزام ہے۔ اس کے ساتھ ڈپٹی سی ایم کیشوا پرساد موریہ پر جعلی ڈگریاں لگا کر 5 الگ الگ الیکشن لڑنے کا الزام بھی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر پٹرول پمپ بھی حاصل کیا ہے۔


Share: